اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 ادارے ایک سال کے اندر نجکاری کے عمل میں آئیں گے، دوسرے مرحلے میں اگلے 1 سے 3 سال میں 13 ادارے نجکاری کے عمل میں آئیں گے، جبکہ آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری 3 سے 5 سال میں مکمل ہوگی۔
پہلے مرحلے میں قومی ائیر لائن، روزویلٹ ہوٹل، زرعی ترقیاتی بینک اور 3 ڈسکوز شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، 4 جنکوز اور 6 ڈسکوز نجکاری کے عمل میں آئیں گے۔ آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی نجکاری کے عمل میں آئے گی۔یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 2 اگست 2024 کو منظور کیا تھا، جس کی توثیق وفاقی کابینہ نے 13 اگست 2024 کو دی تھی۔