اسلام آباد(رم نیوز)پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق کو اس ٹریبونل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔
یہ اپیلیٹ ٹریبونل تین حلقوں این اے 66 وزیرآباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سنائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ این اے 66 اور پی پی 87 کی نشستیں احمد چٹھہ اور احمد خان بچھر کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں، جبکہ این اے 129 لاہور کی نشست میاں اظہر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔