میجر طفیل محمد شہید کا 67 واں یومِ شہادت آج

راولپنڈی(رم نیوز) نشانِ حیدر حاصل کرنے والے عظیم ہیرو میجر طفیل محمد شہید کے 67ویں یومِ شہادت پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور دیگر عسکری قیادت نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد نے دشمن کے خلاف بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا، جس پر انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔