لاہور(رم نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران نے عوام کو حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پسنے پر مجبور کر دیا ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی غیر سنجیدگی عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی اندرونی کشمکش پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’صبح احتجاج کا اعلان ہوتا ہے، قیادت اڈیالہ جیل پہنچتی ہے، کھانا کھا کر واپس آ جاتی ہے، جبکہ عام کارکن قربان ہو جاتا ہے۔‘‘