راولپنڈی(رم نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روکنے میں ناکام رہے گی۔عدالت میں پیشی کے دوران علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دونوں نے برٹش پاسپورٹ کے تحت ویزا کے لیے درخواست دے دی ہے اور حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود وہ پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے اپنے خلاف دائر سیاسی مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
علیمہ خان نے 14 اگست کو آزادی کا سیاسی مظاہرہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی عبوری ضمانت 25 اگست تک بڑھا دی ہے۔