اسلام آباد(رم نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن جاری کر دیا ہے، جسے پہلے سے زیادہ تیز اور صارف دوست بنایا گیا ہے۔نادرا کے مطابق نئی ایپ میں چہرے کی بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے تاکہ درخواست دینے کا عمل آسان ہو جائے۔ خاندان کے افراد کی تفصیلات دیکھنے کے لیے اب بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس کے علاوہ نادرا سینٹر میں اپائنٹمنٹ بکنگ اور ٹریکنگ آئی ڈی چیک کرنے کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔نادرا نے صارفین کو اپیل کی ہے کہ وہ نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے جدید خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔