پاکستان کی پہلی ای سپورٹس پالیسی تیار، نوجوان گیمرز کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان نے اپنی پہلی ای سپورٹس پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت ملک میں اسپورٹس فیڈریشن بھی قائم کی جائے گی۔ اس پالیسی کا مقصد سپورٹس ٹریننگ پروگرامز، اکیڈمیز اور ڈیجیٹل گیمنگ کے میدانوں کو فروغ دے کر ملکی اسپورٹس ایکو سسٹم کی ترقی اور نگرانی کرنا ہے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پاکستان اپنی پہلی قومی ای اسپورٹس پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے غیر ملکی فیڈریشنز سے بھی مدد لے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد اسپورٹس کو ایک معیشتی شعبے کے طور پر تسلیم کرنا اور نوجوانوں کے لیے روزگار اور جدت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بے شمار نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے اور حکومت پاکستانی ڈویلپرز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔