واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے آذربائیجان اور آرمینیا نے مکمل جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ واشنگٹن میں ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں ممالک تجارت، توانائی اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھائیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ نہیں، امن اور ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی اور روس، یوکرین امن مذاکرات کا بھی ذکر کیا، جبکہ آذربائیجان پر فوجی تعاون کی پابندیاں ہٹا دی گئیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اس دن کو "تاریخی" قرار دیا، جبکہ آرمینیا کے سربراہ نے صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔