بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند علاقوں میں بارش، نوشہرہ میں سیلاب

لاہور، اسلام آباد (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور حبس کی اطلاع دی ہے۔ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔نوشہرہ میں جاری بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا اور سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔13 اگست سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان بڑھ جائے گا جبکہ لاہور میں گرمی اور حبس برقرار رہے گا۔