کیلیفورنیا(رم نیوز)اوپن اے آئی اور ایلون مسک کی ایکس اے آئی کے درمیان شطرنج کے ٹورنامنٹ میں چیٹ جی پی ٹی نے گروک کو 0-3 سے شکست دے دی۔ یہ مقابلہ خاص طور پر شطرنج کھیلنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے کمپیوٹرز کے بجائے عام اے آئی ماڈلز کے درمیان تھا۔
ٹورنامنٹ گوگل کے Kaggle پلیٹ فارم پر منعقد ہوا، جہاں چیٹ جی پی ٹی نے فائنل میں گروک کو شکست دی۔ تیسری پوزیشن گوگل کے ماڈل جیمنائی نے حاصل کی۔ایلون مسک نے گروک کی کامیابی کی توقع کی تھی، تاہم وہ میچ ہار گیا، جس سے اے آئی کی حکمت عملی اور ذہانت پر نئی بحث شروع ہوئی ہے۔