پی ڈی ایم اے کا الرٹ: 13 اگست سے دریائے ستلج میں سیلاب کا خدشہ

لاہور (رم نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 13 اگست سے مون سون کی نئی لہر کے آغاز پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ آبی ذخائر سے پانی چھوڑے جانے کی صورت میں خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر خاص طور پر پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ ۔

ادارے کے مطابق ارسا اور محکمہ آبپاشی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام متعلقہ اداروں، بشمول لوکل گورنمنٹ، زراعت، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔