گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 9 رضاکار جاں بحق

گلگت(رم نیوز)دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے سیلاب متاثرہ واٹر چینل کی مرمت میں مصروف 9 رضاکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب مقامی رضاکار متاثرہ نالے کی صفائی اور بحالی میں مصروف تھے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔