اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام شہری و مذہبی حقوق حاصل ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں جنہیں قومی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی 11 اگست 1947 کی تقریر اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور حکومت اقلیتوں کو مساوی مواقع دے کر قومی ترقی میں ان کا کردار مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے مذہبی و سماجی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔