اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی اسرائیل کے غزہ پر قبضے کی شدید مذمت

جنیوا(رم نیوز)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی سخت مذمت کرتا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور یہ حملے بین الاقوامی قانون، خاص طور پر جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے غزہ میں خوراک کے شدید بحران اور امدادی مراکز پر فلسطینیوں پر فائرنگ کی سخت مذمت کی۔

پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو فوری واپس لینے، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ فلسطین کا حصہ ہے اور پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔