امن و امان کے لیے مری میں دفعہ 144 کا نفاذ، سیاحوں کے لیے ضابطہ سخت

مری (رم نیوز)ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس دوران مری مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آمد کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔