کراچی(رم نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے بتایا ہے کہ جام صادق میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے کام کے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔گیس کی بندش سے متاثرہ علاقوں میں ڈی ایچ اے فیز ون، ڈیفنس ویو، اختر کالونی، اعظم بستی، قیوم آباد اور کلفٹن کے بلاک 3، 5 اور 6 شامل ہیں۔ایس ایس جی سی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس دوران متبادل ایندھن کا انتظام کریں اور گیس کی بندش سے ہونے والی مشکلات کے لیے معذرت خواہ ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے گیس کی فراہمی معطل رہے گی
