اسلام آباد(رم نیوز)پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے سے قومی ایئر لائن کی 39 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ لاہور سے دبئی کی پروازیں منسوخ جبکہ اسلام آباد سے پیرس اور کوالالمپور کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر آمد و روانگی کی 15 پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں، جن میں کراچی سے گوادر، تربت اور سکھر جانے والی 6 پروازیں شامل ہیں جن کی روانگی میں چار گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 صبح 11 بجے اور تربت کی پرواز پی کے 501 شام 4 بجے روانہ ہوں گی۔ کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 کو تقریباً تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 142 کو 6 گھنٹے اور اسلام آباد سے جدہ کی پرواز 801 کو 8 گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے۔قومی ایئر لائن انتظامیہ نے مسافروں سے معذرت کی ہے اور جلد صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔