اسلام آباد(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاع دی ہے۔ زیادہ تر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور حبس بھرا رہے گا، تاہم پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلودگی کا امکان ہے۔