عالیہ حمزہ کے خلاف 21 مقدمات، اینٹی کرپشن کا کوئی کیس شامل نہیں،پنجاب حکومت نے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کے خلاف صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں، جن میں لاہور میں 3، قصور میں 7، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 4، میانوالی میں 2 اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف اینٹی کرپشن کا کوئی مقدمہ درج نہیں۔ عدالت رپورٹ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔