نئی دہلی (رم نیوز)بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کو دہلی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب احتجاجی مارچ کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا۔
کانگریس کارکنان اور رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے مبینہ جانبدارانہ رویے کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مارچ کو روک کر متعدد افراد کو حراست میں لیا، جن میں راہول گاندھی بھی شامل تھے۔
کانگریس ترجمان نے گرفتاری کو سیاسی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے ملک گیر احتجاج کی کال دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔