لاہور (رم نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہلکی بارش اور ہوا کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں جن میں مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، چوبرجی، اسلامپورہ، گلشن راوی اور کاہنہ شامل ہیں، بونداباندی ریکارڈ کی گئی۔ بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔