اسلام آباد (رم نیوز)سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر ابتدائی سماعت کی، جس میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس مرحلے پر قانونی پہلوؤں کو زیر بحث نہیں لائے گی تاکہ کسی ایک فریق کا مقدمہ متاثر نہ ہو۔
عدالت نے وکلا کو ہدایت دی کہ وہ ضمانت سے متعلق قانونی سوالات پر معاونت فراہم کریں۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔