اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر 13 اگست 2025 کو مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس دن اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بدھ 13 اگست کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے، جبکہ 14 اگست کو بھی چھٹی ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت کے شہری دو روزہ تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔
ادھر، اسلام آباد، راولپنڈی اور قریبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور کل سے ایک نئے بارش کے سلسلے کا آغاز ہوگا، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔