یومِ آزادی پر پاکستان سٹاک ایکسچینج بند رہے گی

کراچی ()سٹاک مارکیٹ 14 اگست 2025 کو بند رہے گی۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جمعرات کے روز سٹاک ایکسچینج میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی اور مارکیٹ بند رہے گی۔ انتظامیہ نے تعطیل سے متعلق تمام بروکرز، سرٹیفکیٹ ہولڈرز اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اطلاع فراہم کر دی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 14 اگست کو یومِ آزادی کے سلسلے میں سرکاری و نجی سطح پر تعطیلات دی جاتی ہیں، جس کے تحت پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی۔