کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند ہے جس کے باعث شہریوں اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش سے عام شہری گھروں تک محدود ہو گئے ہیں جبکہ تاجر، سرکاری و نجی دفاتر اور میڈیا پرسنز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ خاص طور پر آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد بیروزگاری ہو گئے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ داخلہ کی درخواست پر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھی گئی ہے۔شہریوں نے انٹرنیٹ سروس فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کاروبار اور روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔