کراچی (رم نیوز)گورنر ہاؤس کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایک گھنٹہ 16 منٹ طویل آتشبازی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔تقریب کی صدارت گورنر سندھ کامران تیسوری نے کی، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایشیا کا سب سے بڑا سٹیج بھی تیار کیا گیا تھا۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیفی خلیل اور علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے اس طویل ترین آتشبازی کو عالمی ریکارڈ میں شامل کرنے کی تصدیق کی۔