اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پرامن مزاحمت کی پالیسی پر قائم ہے اور جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے کئی پرامن کارکنوں کو گرفتار کر رکھا ہے اور جبر کا ماحول نافذ کیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم جمہوریت اور حق کے لیے لڑ رہے ہیں اور عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی کے بانی کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ویزے کی درخواست ہائی کمیشن میں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنوں کو دی گئی سزائیں بلاجواز ہیں اور کئی مقدمات میں صرف دو پولیس گواہوں کی بنیاد پر سزا سنائی جاتی ہے۔