شیری رحمان کا حکومتی اداروں میں 6 ٹریلین روپے خسارے پر سخت جوابدہی کا مطالبہ

اسلام آباد (رم نیوز)سینیٹر شیری رحمان نے حکومتی ملکیتی اداروں میں 6 ٹریلین روپے کے خسارے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری اور مکمل جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ری انشورنس کمپنی کے سی ای او کو گزشتہ تین سالوں میں 335 ملین روپے مراعات دی گئی ہیں جو عوامی رقم کے غلط استعمال کی علامت ہے۔شیری رحمان نے واضح کیا کہ اگرچہ سیاستدان اس معاملے میں براہ راست ملوث نہیں، لیکن چونکہ یہ عوامی پیسہ ہے، اس کا شفاف آڈٹ اور احتساب ضروری ہے تاکہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔