تہران(رم نیوز)ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ مناسب شرائط تسلیم کرے تو ایران براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اپنے بیان میں نائب صدر نے کہا کہ تہران نے ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری کو ترجیح دی ہے، مگر ملکی خودمختاری اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے یورینیم افزودگی مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبے کو غیر سنجیدہ اور زمینی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ حقیقت پسندی اپنائے اور ایران کے جائز مطالبات تسلیم کرے تو مذاکرات کا راستہ بند نہیں۔