لاہور (رم نیوز)پنجاب میں مون سون بارشوں کا ساتواں اور نسبتاً مضبوط سپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ سلسلہ صوبے کے مختلف حصوں کو متاثر کرے گا۔ 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ 18 سے 21 اگست تک میدانی اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ جبکہ دریاؤں کے قریب ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب، عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ کچے مکانات اور خ