پاکستان اور امریکہ نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو دہرایا،مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان اور امریکہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مشترکہ اعلامیے میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر متفق ہوگئے۔امریکی سفارتخانے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کی صدارت پاکستان کے نبیل منیر اور امریکا کے گریگری ڈی لوجرفو نے کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ امریکا نے پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔دونوں فریقوں نے امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطوں اور منظم تعاون کو ضروری قرار دیا۔