اسلام آباد (رم نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرعی نظام کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر دیا گیا ہے اور جلد شرح سود میں کمی آئے گی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور توانائی کے نقصانات میں کمی سے مزید ریلیف کی توقع ہے۔ انہوں نے معاشی اصلاحات کو عالمی اداروں کی طرف سے سراہا اور صارفین و سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ بتایا۔ وزیر خزانہ نے تاجروں سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے