پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یومِ آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رم نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ قوم اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد آج حقیقی یومِ آزادی منا رہی ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مقصد کے تحت قائم ہوا تھا، تاکہ یہاں اللہ کا قانون نافذ ہو، آئین کی بالادستی قائم رہے اور عوام کی آواز ایوان تک پہنچے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ملک اس لیے بنایا گیا کہ عوام کی رائے کی قدر کی جائے اور ان کی بہتری کے لیے اقدامات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پر فتح، قربانیوں اور عزم و حوصلے کی بدولت آج کا دن حقیقی آزادی کی علامت ہے۔