بارشوں کا قہر: شمالی پاکستان میں 275 اموات، کئی علاقے تباہ

پشاور / مظفرآباد / گلگت (رم نیوز)خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی، مختلف حادثات میں 275 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 213 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ مانسہرہ میں تودے گرنے اور ریلوں سے 20، جبکہ باجوڑ میں 21 افراد جان سے گئے۔

وادی نیلم میں سیلابی ریلے 6 پل بہا لے گئے، 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ مظفرآباد میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 اموات ہوئیں۔گلگت بلتستان میں سیلاب سے متعدد علاقے متاثر ہوئے، اسکردو میں 5 پل تباہ جبکہ چلاس میں 10 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کئی دیہات زیر آب، رابطہ سڑکیں منقطع اور بنیادی سہولیات متاثر ہیں۔