ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، روس۔۔یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا

الاسکا(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تقریباً چار گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں روس-یوکرین جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔صدر پیوٹن نے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا اور پائیدار امن کے لیے جنگ کی بنیادی وجوہات ختم کرنے پر زور دیا، جبکہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کئی معاملات پر پیش رفت ہوئی مگر سب سے اہم مسئلے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

پیوٹن نے ماسکو میں اگلی ملاقات کی دعوت دی، جسے ٹرمپ نے قبول کیا۔ دونوں رہنماؤں نے میڈیا سوالات سے گریز کیا۔