راولپنڈی (رم نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے پاک فوج کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ فوج اضافی دستے بھیجے گی اور ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن امداد کے لیے وقف کر دیا گیا ہے۔کور آف انجینئرز کو پلوں کی مرمت اور عارضی پل بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، اور ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔پاک فوج مشکل وقت میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔