اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح 2.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
چینی فی کلو 52 پیسے اور آٹے کی قیمت فی تھیلا 21 روپے 18 پیسے بڑھ گئی ہے۔ ٹماٹر، مرغی، انڈے اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب کیلے، آلو اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی ہوئی جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار ہے۔