خیبر پختونخوا میں بارشوں سے جانی نقصان، وزیراعلیٰ کا ایک روزہ سوگ کا اعلان ،پرچم سرنگوں رہے گا

پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری اور موثر امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ہنگامی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

علی امین گنڈاپور نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔اسی دوران، مریم نواز، مراد علی شاہ اور حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ہمدردی کا اظہار کیا۔