اسلام آباد (رم نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق رواں مون سون سیزن میں ملک بھر میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 657 افراد جاں بحق اور 929 زخمی ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا (390) میں ہوئیں، جبکہ پنجاب میں 164، سندھ میں 28، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 32، آزاد کشمیر میں 15 اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔