کراچی (رم نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کی پیش گوئی ہے۔کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوا۔ کلورکوٹ، سجاول، ٹیکسلا اور ڈی آئی خان میں بھی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
بارش کا سلسلہ 22 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ سندھ میں تیز بارش کی وارننگ کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔دریائے سندھ کے کئی بیراجوں پر درمیانے سے نچلے درجے کے سیلاب موجود ہیں۔