عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 20 اگست کو ہوگی

اسلام آباد (رم نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان 20 اگست کو عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت کرے گا۔کاز لسٹ کے مطابق ریفرنس پر سماعت منگل کے روز مقرر ہے، جس میں عمر ایوب اور درخواست گزار بابر نواز کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

عمر ایوب پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثہ جات سے متعلق غلط بیانی کی اور مکمل تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔الیکشن کمیشن مذکورہ ریفرنس پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کرے گا کہ عمر ایوب عوامی عہدے کے لیے اہل ہیں یا نہیں