لاہور(رم نیوز) گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد آج سے پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کی تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔ یہ فیصلہ بچوں کی صحت اور گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔دوسری جانب بڑی جماعتوں کے طلبہ کی سکولوں اور کالجوں میں حاضری معمول کے مطابق جاری ہے، اور تدریسی عمل مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔