اسلام آباد(رم نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مون سون شجر کاری مہم کے آغاز پر کہا ہے کہ درخت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مؤثر ہتھیار ہیں، اور شجر کاری پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال اگست سے اکتوبر تک ملک بھر میں 4 کروڑ 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، اور ہر شہری کو اس مہم میں حصہ لینا چاہیے۔صدر نے نوجوانوں، کسانوں، میڈیا، علما اور سول سوسائٹی سے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی
شجر کاری محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے: صدر آصف علی زرداری
