پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، کیٹگری اے خالی

لاہور ( رم نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے، جس میں کیٹگری اے میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔رواں سال 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے، جن میں 12 نئے کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ 5 کھلاڑیوں کو کیٹگری سی سے بی میں ترقی دی گئی ہے۔

کیٹگری بی میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور فخر زمان سمیت 10 کھلاڑی شامل ہیں۔گزشتہ سال کے 8 کھلاڑیوں کو اس بار کنٹریکٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔