کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج سے آئندہ تین روز کے دوران درمیانی سے موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں طاقتور مون سون ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں، جن کے تحت کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں گرج چمک سے بارش ہوسکتی ہے۔بارشوں کا یہ سلسلہ 19 سے 22 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے شکارپور، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، میرپور خاص، سجاول، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، جامشورو سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔