خیبرپختونخوا: ونٹر زون میں کالجز اور جامعات 25 اگست تک بند، آن لائن کلاسز کی اجازت

پشاور (رم نیوز)خیبرپختونخوا کے محکمۂ ہائیر ایجوکیشن نے صوبے کے ونٹر زون میں واقع کالجز اور جامعات کو 19 سے 25 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام جاری بارشوں اور ممکنہ قدرتی آفات کے پیش نظر طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اعلیٰ تعلیمی اداروں کو آن لائن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طلبہ کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ادھر مالاکنڈ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے باعث ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ سوات میں متاثرہ علاقوں میں سکولز بھی 25 اگست تک بند ہوں گے۔