لاہور (رم نیوز) پنجاب میں چار دہائیوں کا بدترین سیلاب، دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی سے 1692 دیہات زیر آب آ گئے، جبکہ 14 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2.65 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 355 ریلیف کیمپ قائم ہیں۔
سیلاب سے چناب کے کنارے 991 دیہات، ستلج کے قریب 361 دیہات اور راوی کے ساتھ 80 سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔ ہزاروں ایکڑ زرعی زمین اور مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں۔