راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، سپیل ویز کھول دیئے گئے

راولپنڈی (رم نیوز)راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر سپیل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ یہ سپیل ویز پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک کھلے رہیں گے اور تقریباً پانچ گھنٹے تک فعال رہنے کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے کورنگ نالہ کے پانی میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔