ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد(رم نیوز)این ڈی ایم اے نے 29 اگست سے 2 ستمبر تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، کراچی اور بلوچستان میں بارشیں متوقع ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔