لاہور (رم نیوز)پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ تجویز چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے اجلاس میں پیش کی گئی۔اجلاس میں کلینک آن وہیلز کو فوری متاثرہ اضلاع روانہ کرنے، ٹینٹ ولیجز کے قیام اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
اس کے علاوہ ننکانہ، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی علاقوں کو فوری خالی کرانے اور جھنگ و چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔